نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے کہا ہے کہ پاک فوج کی تنصیبات پر حملہ کرنے والے تیس سے چالیس دہشت گرد زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں۔ عامر میر کا کہنا ہے کہ یہ اہم خبر خفیہ اداروں کی رپورٹ کے ذریعے ملی ہے۔ اداروں کے پاس انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل تصدیق بھی آچکی ہے، جیو فینسنگ کے ذریعے بھی کہ یہ لوگ وہاں پر ہیں، ان میں وہ لوگ بھی ہیں، جنہوں نے جناح ہاؤس کے اندر گھس پر آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی۔ پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست کی جارہی ہے کہ ان دہشت گردوں کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو 24 گھنٹے دے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ یہ شواہد بھی سامنے آئے ہیں کہ کور کمانڈر ہاؤس میں جس وقت حملہ ہو رہا تھا جو شام 8 بجے تک جاری رہا، اس وقت حملہ آوروں میں سے کئی افراد کا رابطہ تھا اُس لیڈر شپ کے ساتھ تھا جو زمان پارک میں موجود تھی ۔ وہاں پر موجود حملوں کے ہینڈلرز ان کے ساتھ رابطے میں تھے اور انہیں بتا رہے تھے کہ آپ نے کس حد تک جانا ہے، کیا کرنا ہے۔
Discussion about this post