کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد قاسم رشید کو گرفتار کیا گیا۔ جس نے عاصم اور اسحاق نامی لوگوں کے ذریعے امجد صابری کا قتل کرایا۔ سی ڈی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نے 4 رینجرز اہلکاروں کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ قاسم رشید سے دستی بم، پستول اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے اور یہ ملزم پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ گرفتار دہشت گرد نے جیل سے نیٹ ورک چلانے کا انکشاف کیا ہے۔ 16 رمضان 22 جون 2016 کو قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ان کی جان لے لی تھی۔
Discussion about this post