بالی وڈ کی شہرت یافتہ کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ اپنی اوریجنل ریلیز کے 31 سال بعد دوبارہ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کی جانے والی ہے۔ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کو 25 اپریل کو فور کے ری ماسٹرڈ ورژن کے تحت سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔ انداز اپنا اپنا‘ کی ری ریلیز ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے تحت کی جائے گی۔ انداز اپنا اپنا کا نیا ٹریلر بھی جلد ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ہدایت کار راج کمار سنتوشی کی فلم ” انداز اپنا اپنا ” 4 نومبر 1994 کو ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اس فلم نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہرت حاصل کی۔ ’انداز اپنا اپنا‘ کے مناظر اور ڈائیلاگز کو مِیم کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
Discussion about this post