سیلاب متاثرین کی مدد اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے ہالی وڈ اسٹار اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی سفیر انجیلنا جولی پاکستان کا دورہ کرنے جارہی ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے اس حوالے سے باخبر کیا ہے۔ اس کے مطابق انجیلنا جولی سیلاب زدعلاقوں کی دشواریاں اور مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار نبھانے کے خاطر پاکستان آرہی ہیں۔
انجیلنا جولی کب پاکستان کا رخ کریں گی اس بارے میں تنظیم نے اپ ڈیٹ نہیں کیا۔ انجیلنا جولی اس سے قبل 2 بار 2005 اور 2010 میں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔ 2005 میں انجیلنا جولی زلزلہ متاثرین کی مدد کو آئیں جبکہ 2010 میں اداکارہ نے سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کا رخ کیاتھا۔
BREAKING: International humanitarian Angelina Jolie is with the IRC visiting Pakistan to see and hear from people affected by recent floods.
With more rains expected in the coming months, we hope her visit will help the world wake up and take action. https://t.co/Q3qeB7x5Ah
— IRC – International Rescue Committee (@RESCUEorg) September 19, 2022
Discussion about this post