نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن پر عمل کر کے ملکی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔ مقررہ مدت میں ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان زرعی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جس کے پاس معدنیات ہیں۔ معاشی مسائل کو حل اور ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔وزیراعظم نے اس بات کا بھی عزم دہرایا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہرممکن طور پر کریں گے۔اکثریت کو اقلیت کا خیال رکھنا ہوگا۔
Discussion about this post