صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو 20 فروری کو طلب کیا ہے۔ یہ طلبی ایوان صدر میں سیکشن 57 ایک کے تحت الیکشن کے حوالے سے مشاورت پر ہے۔ صدر عارف علوی کے خط کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ صدر نے اس بات پر بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ان کے پہلے خط کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ صدر کہتے ہیں کہ وہ انتظار کررہے ہیں کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا، اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوس ناک رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
صدر مملکت کی چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت
صدر مملکت کی سکندر سلطان راجہ کو 20 فروری 2023 کو ایوان صدر میں سیکشن 57 ایک کے تحت الیکشنز کے حوالے سے مشاورت کے لیے دعوت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 17, 2023
Discussion about this post