صدر پاکستان عارف علوی نے مبینہ امریکی سازش پر ذرائع ابلاغ میں ان خبروں کا نوٹس لیا ہے جس میں ” آج ٹی وی ” کی اینکر عاصمہ شیرازی کے ساتھ انٹرویو کا تذکرہ ہے۔ ایوان صدر کے مطابق عارف علوی کے بیان کومکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہاہے۔ صدر عارف علوی کے مطابق تقسیم شدہ ماحول میں اس طرح کا عمل مزید تقیسم کا باعث بنے گا۔ انٹرویو میں صدر عارف علوی نے واضح طور پرکہا تھاکہ انہیں سازش پر شبہ ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ مکمل تحققیات کے بعد ہی ہوسکے گا۔ صدر کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھنے سے اب تک ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ صدر عارف علوی کا موقف ہے کہ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ سائفر کے قومی سطح پر اثرات ہوئے اور جس کی وجہ سے سیاسی بھونچال پیدا ہوا۔ ایوان صدر کے وضاحتی بیان کے مطابق صدر کے الفاظ کو ایک انتہائی سنجیدہ معاملے پر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جس سے سنگین مضمرات مرتب ہوئے۔
“I am not convinced on the fact that ‘cypher’ is a ‘conspiracy’, I have my doubts, so I sent a request to Supreme Court to record circumstantial evidence. The use of language in ‘cypher’ was not good so Pakistan sent demarche” President Arif Alvi.#FaislaAapKaWithPresident pic.twitter.com/VxPZWT5D5b
— Asma Shirazi (@asmashirazi) October 10, 2022
Discussion about this post