مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان قریشی نے قتل سے انکارکردیا بلکہ اُس نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے مصطفیٰ کو نہیں مارا، اسے پھنسایا جارہاہے، ملزم نے شریک ملزم شیراز کو بھی پہچاننے سے انکار کردیا۔ ارمغان نے یہ انکشاف سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ پولیس پر فائرنگ کیوں کی، ملزم نے کہا کہ پولیس والے گھر ڈکیتی کرنے آئے تھے، اس وجہ سے فائرنگ کی تھی۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ شیراز کوجانتے ہو؟ ملزم نے کہا کہ میں کسی کو بھی نہیں جانتا، میرا کوئی لینا دینا نہیں۔ارمغان کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا نشہ کرتا تھا، اب اسے نشہ نہیں مل رہا تو اس کی حالت خراب ہے ، اس حالت میں اسے پھر ریمانڈ میں لینا چاہتے ہیں ، یہ پولیس کا بڑا ریکٹ ہے، والد نے الزام عائد کیا کہ پولیس کے اندر ایک سب پولیس ہے جو بلیک میلنگ ریکٹ ہے، میرے بیٹے کا میڈیکل بھی نہیں کرایا گیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے تین حکم ہیں اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔
Discussion about this post