کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے موقع پر صحافیوں سمیت ملزم ارمغان کو عدالتی کمپلیکس میں داخلے سے روک دیا گیا۔ سکیورٹی اہلکار کے مطابق صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے، اور اس سلسلے میں اعلیٰ افسران نے منع کیا ہے۔ ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو بھی عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا، جس پر کامران قریشی نے اے ٹی سی میں بیٹے سے ملاقات کی درخواست دائر کردی۔ درخواست کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سرکل (اے وی سی سی) پولیس بھی بیٹے سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی، اسی لیےملاقات کروائی جائے۔
Discussion about this post