گرفتار خارجی خودکش بمبار روح نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک سال سے افغان صوبے دانگام کے گاؤں طورطم کے مدرسہ ترتیل القران میں طالب تھا، یہ مدرسہ خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتا تھا۔ خود کش بم بار کے مطابق اس نے 10 روز تک خودکش بمبار بننے کی تربیت حاصل کی، روانگی سے 2 روز قبل انجکشن لگائے جاتے تھے، اس کے بعد معلوم نہیں ہوتا تھا آس پاس کیا ہو رہا ہے، ٹریننگ کے بعد سبزرنگ کی گاڑی میں 4 ساتھی ضلع ناری کے گاؤں باتش کی طرف روانہ ہوئے۔ گرفتار خارجی خودکش بمبار کے مطابق اس علاقے میں ہم نے رات گزاری اور پھر افغان بارڈر کی جانب سفر کیا، ایک مقام پر پہنچ کر ہمیں سرحد پار کرانے کے سہولت کار جواد کے حوالے کر دیا گیا، جواد نے بارڈر پار کرانے کے بعد ہمیں سجاد کے حوالے کر دیا۔دہشت گرد نے مزید بتایا کہ سجاد نے 2 خود کش بمباروں ساجد اور عابد کو ہم سے الگ کر لیا، اس کے بعد سجاد نے ہدایت دی کہ سلیمان سے ایک پل پر مل لوں۔ گرفتار خارجی خودکش بمبارکے مطابق ایک گھنٹے کا سفر کر کےسرنگ پر جا پہنچے اور میں اور سلیمان الگ ہو گئے، کہا گیا کہ ٹرک میں سوار ہو جاؤ، ٹرک میں سوار ہوا تو سیکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا ، سلیمان نے کہا تھا کہ جمیل خود کش جیکٹ دے گا اور بتائے گا کنٹونمنٹ میں کیسے حملہ کرنا ہے۔
Discussion about this post