کینیا کے شہر نیروبی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے پاکستانی صحافی اور ٹی وی میزبان ارشد شریف کی میت قطر ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ کردی گئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میت شام دوحہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔ نیروبی کی پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اہلکاروں نے غلط فہمی کا شکار ہو کر ارشد شریف کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ارشد شریف کی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا اور گاڑی نہ رکی تو جبھی ایکشن لینا پڑا۔
دوسری جانب پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر کو فون کرکے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔
Discussion about this post