وزیراعظم نے صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج عبدالشکور پراچا انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انور بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمرشاہدحامد بھی انکوائری کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ انکوائری کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم ہوا ہے۔ یہ کمیشن صحافی اور اینکرپرسن کی موت کی تحقیقات کرے گا جو ایک ماہ میں اپنی رپورٹ حکومت کو جمع کرائے گا۔
Discussion about this post