بظاہر تو دیکھا جائے وہ بالکل آسان کیچ تھا، جسے خراب سے خراب فیلڈر بھی دبوچ سکتا تھا لیکن ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں میں کیچ آیا بھی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر آگرا۔ کیچ آصف علی کا تھا اور ایشیا کپ کے سپر فور میچ کا یہ وہ مرحلہ تھا، جب کوئی بھی غیر معمولی کارکردگی نقشہ بدل سکتی تھی۔
Want to hug Arshdeep singh, feeling bad for him. ♥️😥#INDvsPAK pic.twitter.com/bElMcmDadF
— Prayag (@theprayagtiwari) September 4, 2022
پاکستان کو 31 رنز کی ضرورت تھی اور ایسے موقع پر آصف علی کا کیچ ڈراپ کرنا بھارت کے لیے جیت ڈراپ کرنے کے برابر ثابت ہوا۔ اس نئی زندگی کوملنے کے بعد آصف علی حسب روایت اپنے جوبن پر نظر آئے جنہوں نے اگلے اوور میں 19 رنز بنا کر میچ کو آسان کردیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم 5 وکٹوں سے کیا ہاری کہ انتہا پسندوں کی توپوں کا رخ ارشدیپ سنگھ کی جانب تھا۔ بدقسمتی سے چند ہی لمحوں میں ان کے خلاف ” غدار” اور ” خالصتانی” ہونے کا داغ بھی لگادیا گیا۔
کوہلی ، محمد شامی کی طرح ایک بار پھر ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں آکھڑے ہوئے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ ایسی غلطی کسی کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے۔ کچھ ایسا ہی خیالات ہربجھن سنگھ کے بھی ہیں۔
Stop criticising young @arshdeepsinghh No one drop the catch purposely..we are proud of our 🇮🇳 boys .. Pakistan played better.. shame on such people who r putting our own guys down by saying cheap things on this platform bout arsh and team.. Arsh is GOLD🇮🇳
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) September 4, 2022
دوسری طرف سوشل میڈیا پر ارشدیپ سنگھ کے بارے میں چٹ پٹی کمنٹس پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک بھارتی صارف رتیش تیواری نے غصے میں موٹرسائیکل سوار فلمی منظر کو لگاتے ہوئے لکھا کہ انڈین فین ارشدیپ سنگھ کی تلاش میں نکلے ہوئے۔
Indian fans searching for Arshdeep Singh 🥲#INDvsPAK2022 #INDvsPAK #INDvPAK #TheRingsOfPower #AsiaCupT20 #arshdeepsingh pic.twitter.com/4LDyvOw9O0
— Ritesh Tiwari (@Ritesh_msd) September 4, 2022
رمنی واس چوہدری نے مطالبہ کیا ہے ارشدیپ سنگھ پر سال بھر کی پابندی لگنی چاہیے۔ ایک صارف نے ارشدیپ سنگھ کا مقابلہ فخر زمان سے کرادیا۔جنہوں نے اس میچ میں خراب پرفارمنس دی تھی۔
#INDvsPAK #AsiaCupT20
Rohit Sharma to Arshdeep Singh after match pic.twitter.com/BiOnWMigTp— Shaqir (@shaqirism) September 4, 2022
بیشتربھارتی صارفین غصے میں بھرےہوئے ہیں۔ یہ بالکل ویسی ہی صورتحال ہے، جیسی عالمی کپ 2021 میں پاکستان کے خلاف میچ میں محمد شامی کی خراب بالنگ پر ان کے خلاف محاذ کھڑا کردیا گیا تھا۔
Every Indian to Arshdeep Singh when he dropped the catch #INDvsPAK2022 #INDvsPAK pic.twitter.com/oe4oNZFWn6
— Just Another Guy (@JustNotherGuy11) September 4, 2022
Discussion about this post