نثاردرانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر پیر کو ملا، تاخیرسے ملا ہے تو کیسے تیاری کرتے۔ جس پر رکن الیکشن کمیشن اکرام خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر بھی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاموقع دیا تھا۔ وکیل عمران خان نے جواب دیا کہ ہمارے خلاف 150 کیسز ہیں، روزانہ 36 کیسز ہوتے ہیں۔ رکن الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے ریمارکس دیے کہ جب 150 کیسز نہیں تھے تب بھی آپ پیش نہیں ہوتے تھے۔ وکیل فیصل چوہدری نے سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرنے کی سفارش کی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اعلان کیا۔ اب الیکشن کمیشن میں اس کیس کی مزید سماعت 5 جون کو ہوگی۔
Discussion about this post