اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، اسدعمر، فیصل جاوید اور دیگر کو مقدمے سے بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے بریت درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق ملزمان کی جانب سے اے 249 کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جا سکتی اور مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے اسی بنا پر بانی پی ٹی آئی، اسدعمر اور راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔ اسی طرح علی نواز اعوان، فیصل جاوید، عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ ملزمان پر 26مئی 2022 کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Discussion about this post