لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے دھرنوں اور راستوں کی بندش کیس کی سماعت کی۔ جسٹس جواد حسن کی عدالت میں میں سی پی او، کمشنراور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی پیش ہوئے۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اسد عمر نے 26 نومبر کو جلسے میں عدالتوں اور ججوں کو نشانہ بنایا۔ اسی بنا پر ان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔ اسد عمر کو بدھ کو عدالت میں طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اسد عمر کے بیان کی ویڈیو اور اس کا ٹرانسکرپٹ بھی منگوالیا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور راستوں کی بندش کیس سے پہلے اسد عمر کی تقریر کو دیکھیں گے۔
Discussion about this post