پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ کا سبھی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ ایونٹ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ سری لنکا میں شیڈول 9 میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج سے شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے میچز کے ٹکٹس کی قیمیتیں 20 ڈالر سے شروع ہوں گی جبکہ وی وی آئی پی ٹکٹس 500 ڈالر میں ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے ولے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت ہفتے سے کردی گئی تھی۔ پاکستان 4 میچز کی میزبانی کررہا ہے۔ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ میچز کیلئے سستا ترین ٹکٹ 1500 روپے سے شروع ہوگا جو 8 ہزار روپے تک ہوگا جبکہ مہنگا ترین ٹکٹ وی وی آئی پی کیلئے 10 ہزار روپے تک ہوگا۔ ایشیاکپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان ہوگا ، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔ میگا ایونٹ میں فائنل سمیت میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 2 بجے شروع ہوگا۔

Discussion about this post