سری لنکا میں مسلسل بارش اور طوفان کی وجہ سے ایشیا کپ کے باقی میچز کے متاثر ہونے کا خدشہ منڈلا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ باقی میچز کا انعقاد کیسے اور کہاں ہو۔ چیئرمین میمنجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے رابطہ کیا جس میں ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے اسی لیے سری لنکا میں موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے ۔ایشیا کپ کے پاک بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے ۔ جے شاہ نے صورتحال پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Discussion about this post