سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہر ماہ پی ٹی آئی کے اندازے غلط ثابت ہوتے ہیں اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوتا ہے، اب کہہ رہے ہیں کہ 2، 3 مہینے بعد اس کے اثرات ظاہر ہوں گے، ان کا ہر حربہ ناکام ہوا ہے اور یہ نامراد ہی رہے ہیں۔ وزیر دفاع کے مطابق یہ کہتے ہیں ہمیں بنی گالہ منتقلی کی آفر ہوئی ہے، یہ ان خواہشات ہیں ان میں ذرا برابر صداقت نہیں۔پی ٹی آئی اپنے دور میں تباہی کرکے گئی تھی، کل خدا نے کرم کیا اور پیرس کے لیے پی آئی اے کی فلائٹ چلی گئی۔ یورپ میں 19 شہروں کے لیے پروازیں شروع ہوں گی جبکہ پوری امید ہے کہ برطانیہ سے بھی اجازت ملے گی۔ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کے باوجود معیشت سنبھل رہی ہے، اگر سیاسی استحکام آجائے اور امن قائم ہوجائے تو ہم خودکفیل ہوسکتے ہیں۔
Discussion about this post