انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹر آصف علی اور افغان بالر فرید احمد پر میچ فیس کا 25 فی صد جرمانہ عائد کردیا۔ میچ ریفری نے لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کو ایشیا کپ کے اہم میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے اپنا جرم تسلیم کیا۔
Discussion about this post