وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق شہربانو نقوی، محسن نقوی کے پی ایس او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی۔ گریڈ 17 کی شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اے ایس پی شاہ رخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سکیورٹی افسر تعینات کیا گیا ہے۔شہربانو نقوی اس سے پہلے انٹیلیجنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کرکے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا تھا۔ فروری 2024 میں شہر بانو نقوی نے لاہور میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچانے میں بہادری بھرا کردار ادا کیا تھا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ان سے ملاقات میں ان کے کردار کو سراہا تھا۔
Discussion about this post