وکیل سردار سلمان ڈوگر نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن کے خلاف شکایت دائر کی گئی ہے جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ایک اور شکایت دائر کرا دی گئی۔ موقف یہ اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی۔ غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججز نے مس کنڈکٹ کیا۔ شکایات کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ارکان کو بھی روانہ کردی گئی ہیں۔
Discussion about this post