کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڈ کا کہنا تھا کہ امید ہے قانون کے طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے 9 مئی والے کیسز جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے ۔ سپریم کورٹ نے بھی کم سزا والے لوگوں کی فہرست طلب کر کے احکامات جاری کیے تھے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے سے متلعق کابینہ میں کوئی بحث نہیں ہوئی، اس پر وزیر قانون ہی کوئی تبصرہ کریں گے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں اس لیے بڑھ رہی ہیں کیونکہ غزہ فلسطین کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اگلے چند ماہ میں بہتری لازمی نظر آئے گی۔ وفاقی وزیر کے مطابق شہباز شریف کی ایک ساکھ ہے، وہ 24 گھنٹے کام کرنے والے لیڈر ہیں، اس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں بھی ریکارڈ بن رہے ہیں، تو اس کا ریلیف عام آدمی تک پہنچے گا۔، وزیر اعظم اور ان کی کابینہ پالیسی سازی اور معیشت کی بہتری کے لیے اپنے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔
Discussion about this post