استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ عون چوہدری نے یہ درخواست ذاتی حیثت میں دائر کی ہے۔ جس میں اُن کا موقف ہے کہ تحریک انصاف کی سرگرمیاں قانون کے خلاف ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنا کر حملے کیے گئے۔ درخواست میں ریاست اور ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیوں کی بنیاد پر پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ عون چوہدری کا ارادہ ہے کہ الیکشن کمیشن میں بھی پیٹیشن دائر کی جائے۔
Discussion about this post