وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ باہمی معاہدوں کے تحت پروجیکٹس میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی بات چیت جاری ہے۔وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ عالمی مالیاتی فنڈز کے ساتھ بیرونی فنانسنگ پر بات چیت جلد حتمی مرحلے تک پہنچ ہو جائے گی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری کے لیے بات آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری ہو جائے گی۔
Discussion about this post