ملیبورن میں آسٹریلیا نے بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی جب کہ اس شکست کے ساتھ ہی بھارت کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے امکانات بھی کم و بیش ختم ہوچکے ہیں۔ آسٹریلیا نے میزبان بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پوری بھارتی ٹیم صرف 155 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، 9 بھارتی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخلہ نہ ہوسکے۔
بھارت کو میچ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے آخری روز 339 رنز درکار تھے تاہم پوری بھارتی ٹیم 155 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ یشسوی جیسوال نے کچھ مزاحمت دکھائی وہ 84 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ ریشبھ پانٹ نے 30 رنز بنائے۔کپتان روہت شرما 9، کے ایل راہل صفر، ویرات کوہلی 5، روینڈرا جڈیجا 2، نتیش کمار ریڈی ایک، واشنگٹن سندر 5 اور آکاش دیپ 7 رنز ہی بناسکے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3،3 جب کہ ناتھن لیون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان پیٹ کمنز کو دونوں اننگز میں بیٹنگ اور باؤلنگ میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Discussion about this post