آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اور افغان ٹیم کے درمیان متحدہ عرب امارات میں 3 ایک روزہ میچز شیڈول تھے جو کہ آئی سی سی کرکٹ ورلد کپ سپرلیگ کا حصہ تھے لیکن اب آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اس دورے کو ختم کردیا۔ بورڈ کے جاری بیان کے مطابق یہ کٹھن اور دشوار فیصلہ کرنے کی اہم وجہ افغان حکومت کی طرف سے خواتین اور لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنا ہے۔ افغان حکومت خواتین کے لیے ملازمت پر بھی پہرے لگا رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ایسا ممکن نہیں کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم افغانستان سے میچز کھیلے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ہی افغانستان میں طالبان کی حکومت نے خواتین کے حوالے سے سخت فیصلے اور اقدامات کیے جس پر اقوام عالم نے شدید احتجاج کیا۔
Discussion about this post