نامور صحافی ایاز امیرکے بیٹے شاہ نواز امیر نے چک شہزاد فارم ہاؤس 46 میں یہ دردناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں شاہ نواز امیرنے 37 سالہ اہلیہ سارہ کو جم میں استعمال ہونے والے ڈمبل سے مار مار کرجان ہی لے لی۔ پولیس کے مطابق شاہ نواز نے ڈمبل سے سر پر وار کیا۔ شاہ نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سارہ اور شاہ نواز کی شادی 3 ماہ پہلے ہی ہوئی تھی۔ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں۔ دونوں کا رابطہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا اور پھر یہ دوستی رشتے میں بدل گئی۔
پولیس کے مطابق سر پر چوٹ لگنے سے سارہ بے ہوش ہوگئی تو شاہ نواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا۔ ایازامیر کی بیگم نے یہ تمام تر صورتحال دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ بیٹے کے قاتل بننے پر صحافی ایازامیر کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے۔یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔ صحافی نے بیٹے شاہ نواز سے متعلق سوال کیا کہ ایسا کہا جا رہا ہے کہ شاہ نواز نشے میں تھا؟ ایاز امیر کا کہنا تھا کہ قانونی معاملہ ہے، اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں؟
صحافی ایاز امیر کہتے ہیں کہ معلوم نہیں کیوں اور کس وجہ سے بیٹے نے بیوی کی جان لے لی۔ #AyazAmir #Islamabad #ChakShahzad #ShahnawazAmir #islamabadpolice #taar_pk
#Taar #karachi pic.twitter.com/SoOWfhvNPd— Taar.TV (@taar_tv) September 23, 2022
Discussion about this post