قومی اسمبلی کا اجلاس راجا پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔ نون لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر کے حصے میں 91 ووٹ آئے۔ مجموعی طور پر 291 ووٹ کاسٹ ہوئے ان میں سے ایک مسترد ہوا۔ اسپیکر راجا پرویز اشرف نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمان کا ایوانِ زیریں سنبھال لیا۔ نئے اسپیکر سے حلف لینے کے بعد راجہ پرویز اشرف بطور اسپیکر سبکدوش ہو گئے۔
Discussion about this post