اعظم سواتی کو ٹیکسلا پولیس نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کی طرف سے مزید جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کرتے ہوئے 14 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کیا گیا تھا تاہم ٹیکسلا پولیس نے انہیں جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لیا تھا۔
Discussion about this post