پیر کو اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت نے ضمانت منظور کی تھیں۔ جس کے بعد انہیں اٹک جیل سے رہا کیا گیا تاہم ٹیکسلا پولیس نے اعظم سواتی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لیا۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستیں 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھیں۔
Discussion about this post