پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں کامیابی حاصل کی تو یہ بابراعظم کی بطور کپتان 45 ویں جیت تھی۔ اس اعتبار سے بابراعظم سب سے زیادہ ٹی 20انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے۔ یوگنڈا کے برائن مسابا نے بھی بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ افغانستان کے اصغر افغان نے بطور کپتان 42 میچز جیتے تھے۔ یہی نہیں بابراعظم نے بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنےکا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔
بابراعظم اب تک 78 میچز میں بطور کپتان میدان میں اترے۔ اس سے پہلے آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ کے پاس 76 ٹی 20 میچز میں کپتانی کا ریکارڈ تھا۔ دوسری جانب اتوار کے میچ میں شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔ شاہین آفریدی نے 145 انٹرنیشنل میچز میں 300 وکٹیں مکمل کیں۔ شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 113، ون ڈے میں 104 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی ٹی 20 میں 84 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
Discussion about this post