بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے سے پہلے ہی ایک منفرد اور اچھوتا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ بابر اعظم کا بیٹ بھی میلبرن کرکٹ کلب کے اس لونگ روم کی زینت بن رہا ہے جہاں ڈان بریڈمین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز، مائیک بریئرلی اور برائن لارا جیسے عظیم بیٹرز کے بیٹ رکھے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ بابر اعظم کو میلبرن کرکٹ کلب کے لونگ روم کے لیے اپنا وہ بیٹ عطیہ کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے 2022 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے استعمال کیا تھا۔ بابراعظم نے اس پیش کش کو قبول کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، یہ وہ بیٹ ہے جو جس سے میں نے ورلڈ کپ کے فائنل میں بیٹنگ کی تھی۔ ان کے مطابق اُن کی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، یہاں ون ڈے اور ٹیسٹ میچز سمیت بہت کرکٹ کھیلی ہے، یہ پسندیدہ گراؤنڈز میں سے ایک ہے، یہاں پر عظیم کھلاڑیوں کے بیٹ رکھے گئے ہیں، ان کے ساتھ بیٹ کی شمولیت ایک اعزاز کی بات ہے۔‘
Discussion about this post