لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کے الزام کے مقدمے میں 12 دسمبر کو درخواست گزار خاتون کو طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹر بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی درخواست پر حکم جاری کیا، جبکہ ان کی نمائندگی بیرسٹر حارث عظمت نے کی۔ عدالت نے اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی ہے۔ بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔
Discussion about this post