غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق 4 پاکستانی بینک خطے میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھانے والے بینکس میں شامل ہیں۔ یہ پاکستانی بینک خطےکے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10سرفہرست بینکوں میں شمار کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، جس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.68 ارب ڈالر ہے،
اس نے مجموعی طور پر 159.7 فیصد حصص کا منافع ریکارڈ کیا اور خطے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک اسٹاکس کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے علاوہ ٹاپ 10 میں آنے والے دیگر 3 پاکستانی بینکوں میں نیشنل بینک آف پاکستان، بینک الفلاح لمیٹڈ اور بینک آف پنجاب شامل ہیں۔
Discussion about this post