بارکھان واقعے میں لیویز حکام نے مغوی خاتون گراں ناز اور اس کے 4 بیٹوں عبدالمجید، عبدالغفار، عمران اور عبدالستار اور ایک بیٹی فرزانہ کو آخر کار بازیاب کرالیا گیا۔ حکام بتاتے ہیں کہ ان مغویوں کو تین سے چار مقامات پر رکھا گیا تھا۔ کوشش تو یہ بھی کی گئی کہ مغوی 2 لڑکوں کو پنجاب منتقل کردیا جائے۔ اس خاندان کی بازیابی کے لیے ۔ لیویز کوئیک رسپانس فورس نے 2 اضلاع مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں کارروائی کی گئی۔ جس میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ بارکھان کے کنویں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر کے مطابق کنویں سے ملنے والی خاتون گراں ناز نہیں تھی۔ گراں ناز وہی ہیں جنہوں نے ویڈیو پیغام کے زریعے بتایا کہ ان کے خاندان کو بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران نے نجی جیل میں رکھا۔ پولیس نے صوبائی وزیر کو کراچی سے گرفتار کیا جبکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Discussion about this post