بٹ گرام میں چیئرلفٹ میں اساتذہ اور طالب علم سمیت 8 افراد سوار ہیں جبکہ چیئرلفٹ ٹوٹنے کی وجہ سے خوف کے مارے 2 بچے بے ہوش بھی ہوچکے ہیں۔ افواج پاکستان کے ہیلی کاپٹرز اور ایس ایس جی کمانڈوز بچوں اور دیگر پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ چیئرلفٹ صبح 7 بجے سے گہری کھائی کے اوپر ٹوٹ کر پھنسی ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہوا میں معلق چیئرلفٹ کے 3 تار تھے ان میں سے 2 ٹوٹ چکے ہیں اور اب وہ صرف ایک تار پر اٹکی ہوئی ہے اور یہ واحد بچ جانے والا تار معمولی سے بھی ہوائی دباؤ کے سبب ٹوٹ سکتا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران جیسے ہی ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ کے قریب پہنچا ہوا کے دباؤ سے لفٹ نے ہلنا شروع کردیا جس پر ہیلی کاپٹر کو واپس دور جانا پڑا۔ جس کے بعد ہیلی کاپٹر بلندی پر رکے اور ایس ایس جی کمانڈوز رسوں کی مدد سے چئیرلفٹ کے پاس پہنچے جہاں سے کمانڈوز لفٹ کے اندر جانے کی کوشش کررہے ہیں، ایک کمانڈو نے چیئر لفٹ تک رسائی حاصل کرلی۔ لفٹ تقریباً 2 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوا میں معلق ہے۔ ادھر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو فوری ریسکیو کرنے کی ۔ہدایات جاری کی ہیں
ریسکیو آپریشن جاری۔۔!!#Battagram pic.twitter.com/UCDhWhFt5j
— Khurram Iqbal (@khurram143) August 22, 2023
Discussion about this post