ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر2024 میں مہنگائی7.2فیصد،نومبر2023میں29.2فیصد تھی، نومبر 2024 میں شہری علاقوں میں مہنگائی5.2 فیصد،دیہی علاقوں میں4.3فیصدریکارڈکی گئی۔ اسی ماہ مہنگائی میں0.5فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نومبرمیں مہنگائی4.9 فیصد کی سطح پر پہنچی جبکہ حکومت نے مہنگائی 5.8 فیصد سے6.8 فیصد کےدرمیان رہنے کا تخمینہ لگا یا تھا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ٹماٹر، انڈے، دال مونگ، شہد اور آلو کے نرخوں میں اضافہ ہوا، گھی، مکھن، ڈرائی فروٹ، مچھلی اورکوکنگ آئل مہنگاہوا، گندم،تیار کھانا، مشروبات،گندم کا آٹا، جوتے، الیکٹرانک کا سامان مہنگا ہوا۔ سالانہ بنیاد پرکپڑےاورجوتے14.37فیصد مہنگے ہوئے، ایک سال میں صحت کی سہولیات13فیصد، تعلیم 10.55فیصد مہنگی ہوئیں۔
Discussion about this post