کراچی میں کمیٹیوں کے ذریعے خواتین کی رقم اکٹھا کرنے اور پھر مبینہ فراڈ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گھر سے کاروبار کرنے والی خاتون سدرہ حُمید نے پہلے کافی سارے فیس بک گروپس ایڈمنز کا اعتماد جیتا اور پھر کمیٹیاں ڈالنے کا کاروبارشروع کیا۔ خواتین گروپس کی ایڈمنز سمیت ہزاروں خواتین نے سدرہ حُمید کے پاس کمیٹیاں ڈالیں جو اچانک سے مبینہ فراڈ کی صورت میں سامنے آگئیں، کہا جارہا ہےکہ سدرہ حمید نے کل ملا کر 24 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں ، سدرہ حمید ویسے تو کسی کو بھی فون یا میسجز کا جواب نہیں دے رہیں لیکن متعلقہ خاتون نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ہی کہا ہےکہ وہ سب خواتین کی ایک ایک پائی واپس کریں گی فی الحال وہ مالی مشکلات سے دوچار ہیں، اس فراڈ کا شکار ہونے والی خواتین نے سدرہ حمید کے خلاف کارروائی کی مانگ بھی کردی ہے
Discussion about this post