بھارتی میڈیا کےمطابق بی سی سی آئی نے ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام چھاپنے پراعتراض کیا ہے ۔بھارت نہیں چاہتا کہ اُس کے کھلاڑیوں کی شرٹس پرپاکستان کا نام ہو،پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہوگا مگر بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پرمیزبان ملک پاکستان کا نام نہیں ہوگا۔ قوانین کےمطابق آئی سی سی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کےمیچز نیوٹرل ویبیو دبئی میں ہوں گے،بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں ٹائٹل مقابلہ بھی دبئی میں ہوگا،میگا ایونٹ کا میزبان پاکستان ہے۔۔ایونٹ کی جرسی پر اس میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے لیکن بھارت اب یہاں بھی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جرسیوں پر پاکستان کا نام چھاپنے سے انکار کرکے ‘کرکٹ میں سیاست’ لانے کی کوشش ہے جبکہ کیپٹنز میٹ اور افتتاحی تقریب کے دوران اپنے کپتان روہت شرما کو بھی پاکستان بھیجنے سے انکار کیا جارہا ہے تاکہ میزبان کا نام خراب کیا جاسکے۔جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Discussion about this post