بنگلہ دیشی طلبہ سمیت سیکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کر کے چیف جسٹس کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ صورتحال تیزی سے خراب ہونے پر چیف جسٹس کے سپریم کورٹ سے بھاگ جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ چیف جسٹس نے نئی بننے والی عبوری حکومت سے مشاورت کے بغیر فل کورٹ اجلاس بلایا تھا جس کے بعد مظاہرہ شروع ہوا لیکن کشیدگی بڑھنے پر فل کورٹ میٹنگ کو اچانک ملتوی کردیا گیا۔ طلبہ مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ عدالت کے ججز ایک سازش کا حصہ ہیں۔ طلبہ مظاہرین ججز کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کو گھیرے میں لیے مظاہرین نے چیف جسٹس کو ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔
Discussion about this post