یادگاری دیوار کو مقامی انتظامیہ کے حکم پر منہدم کیا گیا ہے۔ بنگلادیش کے ضلع لال مونیر ہٹ میں بنی دیوار کو 1971 کی جنگ کی یادگار کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ اس یادگار دیوار پر 1950 کی زبان کی تحریک کا پس منظر، 7 مارچ کی تاریخی تقریر، جنگ آزادی، مجیب نگر حکومت کی تشکیل، آزاد سرزمین پر نئے سورج کا طلوع ہونا، آزادی کے جوش و خروش سے سرشار بہادر جنگجو، سات عظیم ہیروز اور دیگر کئی مناظر کو دکھایا گیا تھا۔ دوسری جانب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بنگلادیش نے یادگار گرائے جانے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ یادگار کو کچھ دن قبل بنگلادیش کے یوم آزادی پر کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
Discussion about this post