بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھیرووانا تھا پورم میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی ویمن ونگ اور آٓل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کہ 9 جنوری تک جاری رہے گی۔ اسی کانفرنس کے تحت دنیا بھر کی قابل اور ذہین باصلاحیت خواتین رہنماؤں کو زبردست انداز میں خراج تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کا قد آور پوسٹر بھی کانفرنس ہال کی زینت بنا جبکہ کانفرنس کے دعوت نامے پر بھی سابق خاتون وزیراعظم کی تصویر کو آویزاں کیا گیا ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید کے ہورڈنگ پر تحریر ہے کہ ” بے نظیر بھٹو پاکستان کی پلی خاتون وزیراعظم جنہوں نے ہارورڈ سمیت دنیا کی 9 بہترین یونیورسٹیز سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ جہاں بے نظیر بھٹو کا یہ ہورڈنگ آویزاں کیا گیا ہے اسے بے نظیر اسکوائر سے تعبیر کیا گیا ہے۔

انتہا پسند بھڑک اٹھے
پاکستان کی تعریف بالخصوص سابق وزیرعظم بے نظیر بھٹو کی تصویر کو دیکھ کر انتہا پسند اور متعصب بھارتی آگ بگولہ ہیں۔ بھارتیا جنتا پارٹی کے غنڈوں نے شہر بھر میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ جبکہ بی جی پی کے ایک انتہا پسند سندیب واشسپتی نے یہ واویلا مچا رکھا ہے کہ کانفرنس میں بے نظیر بھٹو کی تصویر کیوں استعمال کی گئی۔ ان کے مطابق بینظیر دشمن ملک کی سابق وزیر اعظم تھیں جنہوں نے بھارت کو نقصان پہنچایا ، جو لوگ دشمن کی عزت کرتے ہیں اور انہیں پوجتے ہیں وہ بھی اس ملک کے دشمن ہیں۔ غداروں کو اچھی طرح سے پہچان لیں۔
The photograph of Former PM of Pakistan Benazir Bhutto, who declared 1000 years of war against India, now adorns the hording that was erected in connection with the national conference of @cpimspeak women association. Beware of the traitors and the threat within. @CPIMKerala pic.twitter.com/vkDhXKk7t2
— sandeep vachaspati (@rsandeepbjp) January 5, 2023
نام نہاد انتہا پسند آج تک” بھٹو” نام سے خوف زدہ
وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ٹوئٹس کرتے ہوئے انتہا پسندوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاست کیرالہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پوسٹر لگانے پر مودی کے انتہاپسند بھڑک اٹھے ہیں۔

آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے نیشنل کانفرس کے دعوت نامے اور کیرالہ کے دارالحکومت میں شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر سجائی ہیں۔ بی جے پی کے انتہاپسندوں کو شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر اور ترقی پسند نظریات سے آج بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھرپور خراج پیش کیا ہے۔
آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاست کیرالہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پوسٹر لگانے پر مودی کے انتہاپسند بھڑک اٹھے ہیں۔ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے نیشنل کانفرس کے دعوت نامے اور کیرالہ کے دارالحکومت میں شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر سجائی ہیں۔ 1/3 pic.twitter.com/PPMSVIn1CN
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 7, 2023
شیری رحمان کہتی ہیں کہ وہ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جرأت کو سلام پیش کرتی ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پوری زندگی اسی انتہاپسندی کے خلاف جنگ لڑی اور آخر تک پہاڑ کی طرح ڈٹی رہیں۔ مودی سرکار اور بی جے پی کے نام نہاد انتہاپسند آج تک "بھٹو” نام سے خوفزدہ ہے۔
Discussion about this post