آسٹریلوی قانون سازوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی سماجی ویب سائٹس کے خلاف دنیا کے مشکل ترین کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد 16 سال سے کم عمر افراد کے لئے سوشل میڈیا پر پابندی کے تاریخی قوانین کی منظور کرلیے گئے۔ یہ بل آسٹریلوی ایوان بالا سے 19 کے مقابلے میں 34 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کم عمر افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دور رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ کمپنیوں، جنہیں خلاف ورزی کی صورت میں سوا 3 کروڑ امریکی ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ایوان بالا سے منظوری کے بعد نئے قانون کو حتمی منظوری کے لیے دوبارہ ایوان زیریں میں پیش کیا جائے گا جہاں بدھ کو پہلے ہی قانون ساز اس بل کی حمایت کرچکے ہیں، جس کے بعد یہ باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوجائے گا۔
Discussion about this post