بھارتی شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کو اہم سمجھتے ہیں۔ مشترکہ ترقی کا اصول اقتصادی روابط ،علاقائی اور تعاون پاکستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ اس مقصد کے لیے اجتماعی رابطے میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک سینٹرل ایشیائی ریاستوں کو راہداری تجارت کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے پُرعزم ہے۔
Discussion about this post