وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی ارکان خود نہیں چاہتے کہ ان کے استعفے قبول ہوں اور اس مقصد کو پانے کےلیے وہ اسپیکر کے پیر تک پکڑے ہوئے ہیں۔ وقت آتا ہے تو شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بھی اڑن چھو ہوجاتے ہیں۔ مشورہ یہی ہے کہ پی ٹی آئی ایوان مں واپس آئے اور اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ عمران خان کی قبل از وقت الیکشن کی خواہش یا ضد پوری نہیں ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ بطور وزیراعظم عمران خان ایک بار بھی سیلاب زدہ علاقوں کا رخ کرنے پر تیار نہیں ہوئے۔ ایم کیو ایم سے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اختلافات ہیں لیکن مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ جو معاہدہ ایم کیو ایم سے کیا ہے اس کے مطابق ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
Discussion about this post