ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے کئی افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ جمعرات کو کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ کشتی حادثے میں جاں بحق 44 میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں تھے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم مراکش بھیجی گئی ہے جو 3 سے 4 روز مراکش میں قیام کرے گی۔ ٹیم زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔
Discussion about this post