اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت (آئی ایم او) کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں ہجرت کرنے والوں کے روٹس پر کم از کم 8 ہزار 938 افراد موت کی نیند سو گئے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے ڈپٹی ڈائریکٹر اوگوچی ڈینیئلز کے مطابق دنیا بھر میں تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کا المیہ ناقابل قبول ہے اور اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا لازمی بن گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تارکین وطن کی ہلاکتوں اور گمشدگیوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، کیوں کہ سرکاری ذرائع کی کمی کی وجہ سے بہت سے تارکین وطن غیر دستاویزی ہو گئے ہیں، گزشتہ سال ایشیا میں 2 ہزار 778، افریقہ میں 2 ہزار 242 اور یورپ میں 233 افراد ہلاک ہوئے۔ بحیرہ روم میں مجموعی طور پر 2 ہزار 452 افراد ہلاک ہوئے، جو یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے اہم گیٹ وے ہے۔
Discussion about this post