راولپنڈی میں انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین کرکٹ سیریز کی امید ہے۔ شاہین شاہ کے نہ ہونے سے پاکستانی ٹیم کو نقصان ہوگا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتح بننے کے بعد انگلش ٹیم خاصی پراعتماد ہےلیکن یہ بات حقیقت ہے کہ پاکستان کو ہرانے کے لیے مہمان ٹیم کو بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔
برینڈن میک کولم کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ بڑا تگڑا ہےجس میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا حسین ملاپ ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستانی مہمان بوازی بہترین رہی اور اسی لیے کھلاڑی کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ بہترین تماشائی ان کے کھیل کے منتظر ہیں۔ راولپنڈی کی پچ پر تبصرہ کرتے ہوئے برینڈن میک کولم کہتے ہیں کہ اچھی پچ تیار کی گئی ہے لیکن پاکستان کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
Discussion about this post