آج دوپہر کو ہی ملکہ الزبتھ کو طبیعت کی خراب کی بنا پر طبی نگہداشت میں رکھنے کا اعلان ہوا تھا۔ اس حوالے سے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ملکہ برطانیہ صحت یابی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ اسی دوران برطانوی وقت کے مطابق شام گئے برطانوی شاہی خاندان نے عوام کا باخبر کیا کہ ان کی ملکہ الزبتھ 96 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بکنگھم پیلس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملکہ برطانیہ سہ پہر بیلمورل میں پرسکون انداز میں چل بسیں۔ برطانوی ملکہ کی وفات پر 10 روزہ سوگ کا اعلان ہوا ہے۔ ان کی وفات کے بعد اب شہزادہ چارلس برطانیہ کے اگلے بادشاہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ چند دن قبل ہی ملکہ الزبتھ نے لندن کے بجائے بیلمورل کاسل ہی سے نئی وزیراعظم کا تقرر کیا۔ ملکہ برطانیہ کا دور اقتدار 70 برس پر مبنی رہا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے شوہر 99 سالہ ڈیوک آف ایڈنبرا شہزاہ فلپس گزشتہ سال طویل علالت کے باعث چل بسے تھے۔
ملکہ الزبتھ کے 4 بچے شہزادہ چارلس، شہزدی این، شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ ایڈورڈ ہیں۔ جبکہ ملکہ الزبتھ نے 21 اپریل 1926 کو آنکھ کھولی۔ 10 دن کے سوگ کے بعد ملکہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ابے سے ادا کی جائیں گی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، ملکہ کو کنگ جارج 6 میموریل چیپل ونڈزر میں دفن کیا جائے گا۔
Discussion about this post